آگ لگنے کے وقت بس مسافروں سے بھری ہوئی تھی، ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کاروائی سے مسافروں کی جان بچا لی گئی

راولپنڈی (دبنگ ایف ایم ۔ 30 ستمبر2020ء) راولپنڈی میٹرو بس میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کے وقت بس مسافروں سے بھری ہوئی تھی، ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کاروائی سے مسافروں کی جان بچا لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور بی آر ٹی بسوں میں آگ لگنے کے واقعات کے بعد اب راولپنڈی میٹرو بس میں بھی آگ لگنے کا تشویش ناک واقعہ پیش آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میٹرو روٹ کی میٹرو بس میں اسٹیشن کے قریب آگ لگی تو اس وقت بس میں بڑی تعداد میں مسافر موجود تھے۔

آگ لگنے کے بعد مسافروں کو ہنگامی طور پر بس سے باہر نکالا گیا۔ جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر بس میں لگی آگ پر قابو پا لیا۔ آگ لگنے کی وجہ سے بس کو شدید نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے اس تشویش ناک واقعے میں کسی مسافر کو کئی نقصان نہیں پہنچا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *